اسلام آباد : صدر پاکستان نے فوزیہ وقار کو وفاقی محتسب برائے حراسگی خواتین لگا دیا۔ تقرری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے نئے وفاقی محتسب کی تقرری کر دی ہے، جاری نوٹی فیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فوزیہ وقار حلف لینے کے بعد سے چار سال کے دورانیے تک وفاقی محتسب ہوں گی۔
فوزیہ وقار، کام کی جگہ پر خواتین کو حراساں کرنے کے خلاف تحفظ کے لیے وفاقی محتسب کے طور پر کسم کریں گی۔ فوزیہ وقار سابق چئرپرسن پنجاب کمیشن آن سٹیٹس آف ویمن ہیں۔ جبکہ حقوق نسواں کے حوالے سے انھوں نے بھرپور آواز اٹھائی اور سرگرم رہی ہیں۔
وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ماہر اور ترقی میں صنفی مسائل پر ایک بصیرت رہنما ہیں۔ وہ پالیسی/قانون سازی کے جائزے اور اصلاحات پر توجہ کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔