کراچی : ناکامیوں کا شکار کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اب بھی پرامید ہیں کہ ان کی ٹیم پی ایس ایل میں آگے بڑھنے کا سفر جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے کہ کراچی کی ٹیم پشاور کے خلاف میچ میں کامیاب رہے گی۔
پشاور زلمی کے اوپننگ بیٹسمین محمد حارث نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم ہر ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے،ابھی پانچ میچ رہتے ہیں،کم بیک کر سکتے ہیں،اگلے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، بابر اعظم سے ٹپ لیتا رہتا ہوں۔
مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم ہر ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہی ہے۔