کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔
گھریلو سلینڈر 136 روپے 6 پیسے اور کمرسل سلینڈر 525 روپے مہنگا ہوگیاہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 53 پیسے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 278 روپے ہوگئی۔ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 136 روپے 6 پیسے اضافے سے 3277 روپے 73 پیسے مقرر کا ہوگیا جو فروری میں 3 ہزار 141 روپے 67 پیسے کا تھا۔
ایل پی جی کے کمرشل سلینڈر کی قمیت بھی 525 روپے بڑھ گئی جس کے بعد کمرشل سلینڈر 12 ہزار 86 روپے سے بڑھ کر 12 ہزار 611 روپے کا ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 9799 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ ہوگیا جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 85 ہزار 933 سے بڑھ کر ایک لاکھ 95 ہزار 733 روپے ہوگئے۔