کراچی : اداکارہ میرب علی نے بتادیا کہ اگر عاصم اظہر نے کبھی انہیں دھوکہ دیا تو وہ کیا کریں گی۔ یوٹیوب پر پوڈ کاسٹ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے میرب علی نے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
میرب نے انکشاف کیا انہیں عجیب و غریب خواب آتے ہیں، ایک بار خواب میں انہوں نے دیکھا کہ عاصم اظہر نے انہیں دھوکا دے دیا ہے, خواب سے بیدار ہونے کے بعد انہوں نے عاصم اظہر کو فون کیا اور برہمی کا اظہار کیا۔
میرب نے مزید بتایا کہ انہیں اس طرح غصہ کرتا دیکھ کر شروع میں عاصم اظہر بھی پریشان ہوجایا کرتے تھے تاہم بعدازاں انہیں عادت ہوگئی,اب کبھی صبح اُٹھتے ہی ان سے بات ہو اور میرب کا موڈ خراب ہو تو عاصم سمجھ جاتے ہیں کہ ضرور بُرا خواب دیکھا ہوگا۔
اس واقعے کے بعد میزبان نے پوچھا کہ اگر مستقبل میں کبھی حقیقتاً لائف پارٹنر نے دھوکا دیا تو کیا کریں گی؟۔ایک اور سوال پر میرب نے جواب دیا کہ وہ اُسے چھوڑ دیں گی۔