نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے اسلام امن اور رواداری کا نام ہے، اسلاموفوبیاآج کے دورکااہم اورسنجیدہ مسئلہ ہے،اسلامو فوبیاسے نمٹنے کیلئے سب کومل کرکرداراداکرناچاہئے۔
اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن پہلی بارمنایاجائے گا،اسلام کودہشت گردی سے جوڑاجاتارہاہے، دنیامیں نئی فاشسٹ پالیسیوں سے مسلمانوں کونشانہ بنایاجا رہا ہے، منظم طریقے سے مسلمانوں کیخلاف نفرت اورانتہا پسندی پھیلائی جارہی ہے،کرائسٹ چرچ جیسے واقعہ سے پتہ چلتاہے اسلاموفوبیادنیامیں پھیل رہا ہے،اسلاموفوبیا کیخلاف عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اوآئی سی سے ملکراسلامو فوبیا کامقابلہ کرنے کیلئے ایکشن پلان بنائے،دہشتگردی کاکسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں،مسلمانوں کو مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
بلاول نے کہاکہ حجاب پرپابندی اورتوہین مذہب ایک سنگین مسئلہ ہے،حجاب جیسے معاملے کو سیاست میں لانے کامقصداسلام کوبدنام کرناہے،سوشل میڈیامسلمانوں کیخلاف نفرت بھڑکانےمیں استعمال ہوا۔