Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایف آئی اے سائبر کرائم کے 88 افسران کو 6 ماہ تنخواہ کی یکمشت اداکی جائیگی |

ایف آئی اے سائبر کرائم کے 88 افسران کو 6 ماہ تنخواہ کی یکمشت اداکی جائیگی

کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم کے 88 افسران کو 6 ماہ سے زائد عرصے کی تنخواہ یکمشت ادا کی جائیگی۔

یکمشت تنخواہ کی ادائیگی گزشتہ تاریخ میں ایک سالہ مدت ملازمت میں توسیع کے باعث کی جائے گی جبکہ مدت ملازمت میں توسیع کا عرصہ یکم ستمبر 2022 تا 31 اگست 2023 پر مبنی ہے۔

ذرائع کے مطابق افسران کو کنٹریکٹ ملازمت سال 2019-20 میں این آرتھری سی پراجیکٹ فیز تھری کے تحت دی گئی ، پاکستان بھر میں کئی برس سے تعینات ان افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع وقفوں کے بعد کی جاتی ہے ، گریڈ 16 تا 18 کے افسران کنٹریکٹ کی توسیع نہ ہونے کی مدت میں تنخواہ سے بھی محروم رہتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق افسران میں انویسٹی گیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، اے ڈی فرانسک ، اے ڈی ہارڈ ویئر ، اے ڈی نیٹ روک ، سافٹ وئیر ، اے ڈی لیگل ، اے ڈی اکاؤنٹس ، آفس سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ دیگر افسران میں سائبر کرائم اینالسٹ اور انسپکٹرز بھی شامل ہیں ۔