اسلام آباد :پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل احمر، روبرٹ، سجاد فضل نے جیت لیا۔
مینز سنگلز کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
سٹی باؤلنگ کلب میں کھیلے گئے ٹیم ایونٹ میں افضال، سکندر، دانیال شاہ نے دوسری پوزیشن جبکہ اعجاز الرحمان، محمد حسین چٹھہ، دانیال اور رانا شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب اتوار کو ہو گی جس کے مہمانان خصوصی اراکین قومی اسمبلی ثمینہ مطلوب، زہرہ ودود فاطمی اور رومینہ خورشید عالم ہوں گی ۔
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔