Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عمران کا اصل مقصد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بناناہے ، شہباز شریف |

عمران کا اصل مقصد آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بناناہے ، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتا ہے ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا غریب کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے، عمران خان نہیں چاہتاپاکستان کیلئے وسائل کی راہ ہموار ہو،عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ وہ پہلےآئی ایم پروگرام سےبھاگے،اب عدالتوں سےبھاگ رہےہیں، پہلے اپنے وعدوں، نظریات سے بھاگے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ نوازشریف، مسلم لیگ ن کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بدترین انتقام کا سامنا کیا، اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے۔