Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
یہ لوگ الیکشن رکوانے کے لئے قتل بھی کرواسکتے ہیں،عمران، کل ریلی نکالنے کااعلان |

یہ لوگ الیکشن رکوانے کے لئے قتل بھی کرواسکتے ہیں،عمران، کل ریلی نکالنے کااعلان

لاہور:سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان کردیا۔انہوں نے کہاکہ یہ لوگ الیکشن سے بھاگنے کیلیے دھماکا یا کسی کو قتل کرواسکتے ہیں ۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ حکومت اور ان کے سہولت کار الیکشن سے بھاگ رہے ہیں،یہ الیکشن ملتوی کروانے کیلیے کوئی دھماکا یا کسی بڑی شخصیت کو قتل کرواسکتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو شہید کیا گیا میں اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھتا رہا، 26 سال کی سیاست میں مشکل سے مشکل وقت آیا، 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر بڑا ظلم ہوا، گیارہ سال کے بچے کو پکڑ کر لے گئے خواتین پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو ہمارے دو کارکن شہید کیے گئے تب بھی یہ درندے پولیس والے تھے، ظل شاہ کی شہادت سے صرف مجھے نہیں قوم کو تکلیف ہوئی، 25 مئی کو انھوں نے ظل شاہ کا بازو توڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ظل شاہ سے متعلق آج تک نہیں سنا کہ اس نے کسی کے ساتھ برا کیا ہو، پولیس ظل شاہ کو اٹھاکر وین میں کہاں لے گئی، 2گھنٹے اس کے ساتھ کیا گیا؟ ہمارے کارکن ظل شاہ کی لاش سڑک سے اٹھاکر اسپتال لے کر گئے، ذہن نہیں مانتا کہ یہ کس طرح کے درندے تھے، ظل شاہ کی تصویریں دیکھیں اس کے ساتھ ظلم کرکے لاش سڑک پر پھیینکی گئی۔انہوں نے کہاکہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیاجس کے ذہن میں ہمارے خلاف زہر تھا، ہمارے کارکنوں نے بتایا کہ جہاں سے ہمارے قافلے گزرے پولیس ہمارے ساتھ تھی، یہ جو مسلط ہیں ہم پر یہ ہمیں انسان نہیں بھیڑ بکریاں سمھتے ہیں، آج یہ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ ظل شاہ کے ساتھ حادثہ ہواہے، 25 مئی میں جو سی سی پی او ملوث تھا اس کو خاص بلاکر لگایا گیا، پولیس والے نے پیغام دیا کہ ہم نے تشدد نہیں کیا نامعلوم افراد نے کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ آئی جی کو شرم آنی چاہیے ہمارا کارکن مارا گیا اور مقدمہ مجھ پر کیا گیا، اب کوراپ کرنے کے لیے لوگوں سے بیانات دلائے جارہے ہیں، اب تمام ثبوت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، شہبازگل کو جس وجہ سے پکڑا گیا تھا، خواجہ آصف نے بھی وہی بیان دیا جس پر شہبازگل کو پکڑا گیا ، میں شہبازگل کو کہوں گا کہ خواجہ آصف کے خلاف پرچے کرے تاکہ اس کو بھی وہی سزا ملے جو شہبازگل کو دی گئی۔

سابق وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں سب تیار ہوں کل دو بجے الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا، کل لاہور کے لوگوں نکلنا ہے یہ بتانے کیلئے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، کل لاہور کے لوگ نکلیں گے کل ان کو بتائیں گے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔