کراچی: کراچی ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے ایک شخص کے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا ہے،اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم پستول کا لائسنس پیش نہیں کرسکاہے۔
ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شک کی بناء پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی ائیرپورٹ میں داخل ہونے والے شخص کے قبضے سے پستول برآمد کر لیاہے۔
ملزم احسان الحق کو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس پولیس نے چیک پوسٹ نمبر 1 سے گاڑی سمیت گرفتار کر لیاہے۔
گاڑی کی تلاشی کے دوران 9ایم ایم پستول کے 9راؤنڈز برآمد ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے نتائج جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔