Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق |

پختونخوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی : خیبر پختون خوا اور سندھ میں سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ برائے صحت نے ڈیرہ اسماعیل خان کے سیوریج نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق کی ہے۔

ڈی آئی خان کے علاقے پروا سے 21 فروری کو لیے گئے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اس سال پاکستان کے 3 علاقوں کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

اس حوالے سے این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گھوٹکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس ملا، گھوٹکی کے علاقے باگو واہ سے سیوریج نمونے 14 فروری کو لیے گئے تھے۔پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے گلوبل کمیشن فار سرٹیفکیشن نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار اور پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس کی سرویلینس بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔