ریاض : سعودی عرب کے معروف خطاط اور پرچم کو باقاعدہ ڈیزائن کرنے والے صالح المنصوف86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔
انہیں سعودی پرچم پرکلمہ طیبہ لکھنے اور تلوار کے انداز کو ازسرنو بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔ اتفاق سے ان کی وفات بھی سعودی پرچم کے قومی دن کو ہوئی ۔
صالح المنصوف نے 60ء کی دہائی میں پہلی بار پرچم پر سفید رنگ استعمال کرتے ہوئے تلوار بنائی اور اس پر کلمہ طیبہ رقم کیا۔صالح المنصوف ان اولین خطاطوں میں شامل تھے۔
ان کی کتابت سرکاری دستاویزات،یونیورسٹیوں کی اسناد اور سرٹیفکیٹس کی زینت بنی، المنصوف سرکاری تقریبات کیلئے پیغامات بھی تحریر کرتے تھے۔