سپر ہائی وے پر مقابلہ ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی :سپرہائی وے صنعتی علاقے میں مقابلے مٰں دوران 2 ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔

تھانہ پولیس سائٹ سپرہائی وے کانٹا نزد اچار فیکٹری کے قریب اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی ۔ اچانک 2 ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔ جوابی فائرنگ میں ملزمان زخمی ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن اور چوری شدہ موٹر سائیکل جو کہ تھانہ جوہر آباد سے چوری کی ہوئی ہے برآمد کرلی گئی ۔

ملزمان کے خلاف تھانہ جوہر آباد میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی موٹر سائیکلوں کی وارداتیں کر چکے ہیں۔

ملزمان کی شناخت خیال محمد ولد خان گل اور گل محمد عرف انڈہ جان علی کے نام سے ہوئی ۔ ملزم گل محمد عرف انڈہ ولد جان علی متعدد تھانوں میں بند بھی ہو چکا ہے اور منشیات فروش بھی ہے۔