کراچی: ڈاکس پولیس نے مچھرکالونی میں 7 سالہ کمسن بچی کے ساتھی زیادتی کی کوشش کرنے کے واقعہ کا مقدمہ نامزد ملزم کے خلاف درج کر لیا ، ملزم متاثرہ بچی کا پڑوسی ہے اورفرارہے۔
ڈاکس پولیس نے مچھرکالونی میں 7 سالہ کمسن بچی کے ساتھی زیادتی کی کوشش کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ متاثرہ بچی کی پھوپھو نور فاطمہ کی مدعی میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم سلیم کو نامزد کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ ہفتے کے روزپیش آیا تھاپولیس نے بچی کا میڈیکل کرا لیا اور ڈی این اے سمیت دیگرنمونےحاصل کرلیے گئے ہیں ۔
متاثرہ بچی کےساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے زیادتی کی کوشش کرنےوالا ملزم بچی کا پڑوسی ہے واقعے کے بعد ملزم سلیم فرارہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔