کراچی: شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود میں واقع قائد آباد مدینہ کالونی میں استاد نے مبینہ طور پر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
پولیس نے حکام کے مطابق امتیاز نامی شخص نے اپنی 17 سالہ بہن کے ساتھ زیادتی کی اطلاع مددگار 15 کو دی، جس کے بعد پولیس مدینہ کالونی قائد آباد لڑکی کے گھر پہنچی اور تعلیمی ادارے کے استاد عبدالعزیز کو حراست میں لیا جس نے لڑکی کے ساتھی مبینہ زیادتی کی۔
پولیس نے لڑکی کو میڈیکل کیلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی رپورٹ کا انتظار ہے، رپورٹ کے بعد پولیس گرفتار شخص کیخلاف مزید کارروائی کرے گی۔
نجی اسکول ٹیچر نے دعوی کیا کہ انہوں نے سبق یاد نہ کرنے پر لڑکی کی صرف چھٹی بند کی جس پر اس نے زیادتی کا الزام لگا دیا۔
استاد نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے۔