راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےپا ک افغان بارڈر پر جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وانا میں یادگار شہدا ءپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔آرمی چیف کو فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے دوران آپریشنل، تربیتی ، سکیورٹی امور،نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کہا شہدا ء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ان شاء اللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں عوام کی خصوصی اہمیت ہے۔