Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران کو گرفتار کرنے سے بحران مزید بڑھ جائے گا، امریکی سفیر زلمے خلیل زاد | زرائع نیوز

عمران کو گرفتار کرنے سے بحران مزید بڑھ جائے گا، امریکی سفیر زلمے خلیل زاد

اسلام آباد : امریکی سفارتکار زلمے خلیل زاد نے پاکستان میں سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریوں اور ان کے قتل کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن کو پاکستان کے مسائل کا حل قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں زلمے خلیل زاد نے کہا”پاکستان کو اس وقت تین تین بحرانوں کا سامنا ہے: سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی۔ بڑی صلاحیت کے باوجود، یہ کم کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اپنے حریف بھارت سے بہت پیچھے ہے۔ یہ خود کے گریبان میں جھانکنے ، جرات مندانہ سوچ اور حکمت عملی کا وقت ہے.”

زلمے خلیل زاد نے کہا “پاکستان میں لیڈروں کو جیلوں میں ڈالنے، پھانسی دینے، قتل کرنے وغیرہ کے ذریعے نسل کشی کرنا غلط راستہ ہے۔ عمران خان کی گرفتاری سے بحران مزید گہرا ہو گا۔ میں 2 اقدامات پر زور دیتا ہوں:

1. خرابی کو روکنے کے لیے جون کے اوائل میں قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ مقرر کریں۔

2. اس وقت کو اہم سیاسی جماعتیں اس کام کے لیے استعمال کریں کہ کیا غلط ہوا ہے یہ ملک کو بچانے اور استحکام، سلامتی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ایک مخصوص منصوبہ تجویز کریں۔ جو بھی پارٹی الیکشن جیتے گی اسے عوام کا مینڈیٹ ملے گا کہ کیا کرنا چاہیے۔”

خیال رہے کہ زلمے خلیل زاد امریکہ کے سینئر سفارتکار ہیں جو افغانستان، عراق اور اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر رہے، اس کے علاوہ وہ پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے بھی تھے اور انہوں نے ہی افغان طالبان کے ساتھ امریکہ کا امن معاہدہ کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔