لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گرفتاری دینے کی بجائے کارکنوں کو پھر سے زمان پارک بلا لیا۔
عمران خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 18 مارچ کو عدالت میں پیشی کے لیے انڈر ٹیکنگ دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کےحوالے کیا ہے مگر ڈی آئی جی نے اُن سے ملاقات ہی نہیں کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انڈر ٹیکنگ کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں ہے۔
لندن پلان میں معاہدہ ہوا کہ عمران خان کو جیل میں ڈالنا ہے۔
عمران کا کہنا ہے کہ جیل جانے کے لیے تیار ہوں پتہ نہیں کہ جیل میں کیا ہوگا، حکومت کا مقصد الیکشن سے پہلے مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔