اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا کردیا۔
نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 272 روپے لیٹر ہوگیاہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 13 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 2 روپے 56 پیسے اضافہ کیاگیاہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے شروع ہوگیا۔ اس حوالے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔