لاہور : پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایشیا کپ کے لیے سری لنکا کانام تجویز کردیا۔ اسپیڈ اسٹار نے دوحامیں ایک انٹرویومیں ایشیا کپ کی میزبان پر بات کی، ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ یہ میچز پاکستان میں ہوں، اگر ایسا نہیں ہوتا تو پھر سری لنکا میں یہ مقابلے کرا لینے چاہییں۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں، اس سے بڑا دنیا میں کوئی مقابلہ ہوگا اگر پاکستان اور بھارت فائنل میں کھیلتے ہیں تو۔ ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے اور ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کو اس میزبانی دے رکھی ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کرچکاہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیاہے کہ ایشیا کپ یواے ای میں ہوگا۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سخت ردعمل کا اظہارکیاہے۔