Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شادی کی تقریب میں فائرنگ پر دولہے سمیت 3 افراد گرفتار |

شادی کی تقریب میں فائرنگ پر دولہے سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی : شارع نور جہاں پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جس میں دولہا بھی شامل ہے۔

شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہاں انسپکٹر غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے تقی سینٹر کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دولہا سمیت کچھ افراد کو ہوائی فائرنگ کر تے دیکھا گیا تھا ۔

جس پر شارع نورجہاں تھانے کے سب انسپکٹر شاہنواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے فائرنگ میں ملوث دولہا شایان اور اس کے دیگر 2 دوستوں دانیال اور فیصل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

انھوں ںے بتایا کہ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔