کراچی : پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں دوریاں بڑھنے لگی ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایم کیو ایم کے علاؤہ ایس یو پی اور مسلم لیگ فنکشنل بھی کانفرنس کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے لیکر اب تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیاں سرد جنگ کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل ہو یا پھر موجودہ مرد شماری حکمران جماعت اور اپوزیشن سمیت ہر سیاسی و قومپرست جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے کٹیرالجماعت کانفرنس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں آج ہوگی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس میں ایم کیو ایم نے شرکت نا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے زرائع مطابق ایم کیو ایم ہفتے کو باغ جناح میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جا رہی ہے جس سلسلے میں ایم کیو ایم اپنے تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بھی اس پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے بہادرآباد پہچ کر ایم کیو ایم کو مردم شماری پر بلائی گئی کٹیرالجماعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھا اب تک پیپلز پارٹی کی کٹیرالجماعت کانفرنس میں ایم کیو ایم ,سندھ یونائیٹڈ پارٹی اور مسلم لیگ فنکشنل بائیکاٹ کا اعلان کر چکی ہیں۔