لاہور :چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے، عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے۔درخواست میں عمران خان کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا، میری جان کو شدید خطرات ہیں۔
عمران خان نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیں۔