کراچی: شہر قائد پر گہرے بادلوں کا جمعے کی صبح سے ہی راج ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں بوندا باندی ہونے جبکہ ملیر میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی، نارتھ کراچی، گلستانِ جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہو رہی ہے۔پورٹ قاسم، اورنگی ٹاؤن، گلشنِ معمار کے مختلف علاقوں میں بارش جاری ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق شہر کے شمال اور شمال مشرق میں بادل بنے ہیں، جن کے باعث شہر کے مختلف حصوں میں بوندا باندی اور بارش ہو رہی ہے۔