لاہور : اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کیا تھا اور اپنی درخواست میں کہا تھا کہ کل عدالت میں خود پیش ہو جاؤں گا، پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ انڈر ٹیکنگ تسلیم کر کے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔عمران خان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میری گرفتاری عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کی جائے۔