Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایٹمی معاملات پر بات چیت نہیں ہورہی: دفتر خارجہ | زرائع نیوز

کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایٹمی معاملات پر بات چیت نہیں ہورہی: دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نیوکلیئر معاملات میں کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔

دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانے یوم پاکستان اپنے بجٹ کے مطابق کفایت شعاری سے منائیں گے، کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بی جے پی رہنما کا اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے،پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں۔

وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول نے ابھی موریطانیہ کا دورہ مکمل کیا ہے۔

انہوں نے موریطانیہ میں او آئی سی وزرا ء خارجہ کے 49 ویں اجلاس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی میں جموں و کشمیر گروپ اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی وزارت خارجہ کی سربراہی طریقہ کار کے تحت ماریطانیہ کے سپرد کی۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر آفتاب کھوکھر او آئی سی کے سائنس سے متعلق اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، پاکستان اورآسٹریلیا میں تعاون کے فروغ، دوروں کے تبادلے، انسداد دہشتگردی تعاون پر بات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جسٹس منیب اخترنے ایس سی او رکن ممالک کے ججز اجلاس میں ورچوئل شرکت کی، وزیر توانائی خرم دستگیر نے بھی ایس سی او میں توانائی پر اجلاس میں ورچوئل شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق مشیر سیاحت عون چوہدری بھارت میں ایس سی او اجلاس میں ورچوئل شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بھارت مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، بھارت میں بی جے پی رہنما کی طرف سے اسلام مخالف بیان تشویشناک ہے، پاکستان ایس سی او کا متحرک رکن ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری خارجہ اسد مجید چین سے دوطرفہ مذاکرات کے لیے بیجنگ میں ہیں، نیوکلئیر معاملات کسی ملک یا مالیاتی ادارے کے ساتھ ایجنڈے پر نہیں، نیوکلیئر سے متعلق تمام باتیں حقائق کے منافی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین اچھے برے وقتوں کے دوست ہیں، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، وزیر خارجہ کے ایس سی او اجلاس میں شرکت سے متعلق جو بھی فیصلہ ہو گا اس کا اعلان ہوگا۔

دفترخارجہ کے مطابق امریکا میں جمہوریت کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، امید ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ پیشرفت سے تمام امور طے ہوں گے۔