کراچی : الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق سندھ بھر کے بلدیاتی حلقوں کے ضمنی الیکشن18اپریل کو ہوں گے ۔
امیدوار 20سے 22مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25سے26مارچ تک جانچ پڑتال ہوگی۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 29مارچ تک اپیلیں دائر ہوسکیں گی۔جبکہ الیکشن ٹربیونلز میں اپریلوں کے فیصلے یکم سے چار اپریل تک کیے جائیں گے ۔
امیدوار چھ اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے کر دستبردار ہوسکیں گے اور سات اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرکے حتمی فہرستیں شائع کی جائیں گی ۔شیڈول کے مطابق پولنگ 18اپریل کو ہوگی۔