کراچی : گورنر سندھ کی جانب سے رمضان المبارک میں گورنر ہاؤس میں عام عوام کے لئے بچت بازار کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ یہاں سب اپنا سوچ رہے ہیں ، سیاست ہورہی ہے اور ایک سیاسی جماعت دوبارہ اقتدار میں آنے کے لئے اپنے ہی ملک میں جنگ کر رہی ہے وہاں کچھ فلاحی رہنما لوگوں کو فائدہ پہچانے کا سوچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں یہ حال اس شہر کا کبھی نہیں ہوا جو آج ہے، اس وقت پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے اور لوگ پوچھ رہے ہیں رمضان میں سحری کیسے کرینگے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی کی طرف سے بچت ایکسپو میں مختلف اسٹالز لگائیں گے جہاں کم دام میں سبزیاں دستیاب ہونگی ۔
کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ہمارا پہلا منصوبہ یہ تھا کہ 9 سے 10 رمضان میں بچت بازار لگائیں جائیں جہاں واقعی عوام کو اصل ڈسکاؤنٹ دیا جائے، جس کے لئے تمام ایسوسیشنز کے ساتھ اس سلسلے میں میٹنگ کی گئی ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صحافت کے بغیر معاشرے میں سدھار کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا کیونکہ میڈیا کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہونے کے باعث اس کی جانب سے کہی اور لکھی جانے والی کوئی بھی بات رائے عامہ ہموار کرنے کا کام کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی تھنکرز ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاﺅس میں نیشنل فورم برائے ماحولیات و صحت کے زیر انتظام سی ایس آر سمٹ کانفرنس اور ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا 15 برس سے باقاعدگی سے انعقاد خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کی اس مہم میں مختلف تجارتی ادارے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو خط غربت سے بھی نیچے ہیں جو کہ حکومت کے لئے ایک چیلنج ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے لئے عالمی اداروں سے مزید تعاون کی درخواست ہے،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے پانچ رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی معاشی ترقی کے لئے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت ، اس ضمن میں جامعات کے کردار ، مختلف شعبوں میں تحقیق کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں انیس ایچ یونس ، ماریہ قادری ، عبیرہ عاطف، مہتاب احمد اور جنید فیضی شامل تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ملک کا معتبر تعلیمی ادارہ ہے، جبکہ مختلف شعبوں میں تحقیق کے حوالے سے خدمات لائق تحسین ہیں،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی یوتھ پارلیمنٹ سندھ کیبنٹ کی حلف بررداری کی تقریب سے خطاب کیا۔ گورنر سندھ نے SINDH CABNET MEMBERSکے منتخب ہونے والے ممبرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، جس سے آپ کے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ دوسروں کے خیالات کو سمجھنے اور برداشت کرنے کا ہنر حاصل ہوتا ہے اور اپنا نظریہ پیش کرنے کو مہمیز ملتی ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ہماری آبادی کا 60 فی صد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے جو کہ بھرپور توانائی اور صلاحیت رکھتے ہیں، آپ نوجوان اس ملک کا قابلِ فخر اثاثہ ہیں جن کی کامیابی میں ملک کی کامیابی اور ترقی کا راز پنہاں ہے، آپ اپنی صلاحیتوں کو ملک و قوم کے مفاد اور تعمیر و ترقی کے لئے بھرپور طریقہ سے استعمال کریں کیونکہ یہ اس ملک کا آپ پر قرض ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میںیوتھ پارلیمنٹ جیسا پلیٹ فارم موجود ہے جو مستقبل کے لئے لیڈر تیار کررہا ہے، بحیثیت رکن یوتھ پارلیمنٹ آپ نے پاکستان کے آئین سے وفاداری اور ملک و قوم کا حلف اُٹھایا ہے، جب بھی آپ کو عملی سیاست میں آنے کا موقع ملے گا، آپ روایتی سیاستدانوں سے بہتر لیڈر ثابت ہوں ۔
گورنر سندھ نے یوتھ پارلیمنٹ کے پروجیکٹ سیف کراچی موومنٹ میں کراچی شہر سے جرائم کے خاتمے کے لئے مختلف اقدامات کئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں موجودہ حکومت یوتھ پارلیمنٹ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔