لاہور : تحریک انصاف نے زمان پارک میں آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔
تحریک انصاف کے وکیل اظہر صدیق نے کہا ہے کہ زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے۔
اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ درخواست فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، عمران خان کی جانب سے بھی درخواست دائر کی جارہی ہے۔