اسلام آباد : شدید شیلنگ اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کے باعث عمران خان کی گاڑی جوڈیشل کمپلیکس سے واپس چلی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے عدالت میں عمران کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ہے۔
پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے کارکنوں کو احاطہ عدالت میں جانے سے روکا تو شدید پتھرائو کیا گیا جواب میں پولیس اور ایف سی نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کردی۔
جودیشل کمپلیکس کئی گھنٹوں سے میدان جنگ بنا ہوا ہے اس دوران پی ٹی آئی رہنمائوں کے زخمی ہونے اور متعدد کارکنوں کے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہے۔
جائے وقوع پر شدید کشیدگی اور جھڑپیں جاری ہیں۔