Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ہمارے علاقوں میں مسمار کر کے گوٹھوں کو قانونی قرار دیا جارہا ہے، فاروق ستار |

ہمارے علاقوں میں مسمار کر کے گوٹھوں کو قانونی قرار دیا جارہا ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم کراچی کے گوٹھوں کو قانونی دینے کی کوشش کیخلاف احتجاج کریں گے۔

کراچی باغ جناح میں ایم کیو ایم کے 39ویں یوم تاسیس کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ہم متحد ہوکر اب شہر اور اس کے لوگوں کیلیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چائنا کٹنگ کے نام پر ہماری آبادیوں کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کیا جارہا ہے جبکہ پیپلزپارٹی شہر میں موجود گوٹھوں کو قانونی حیثیت دینے جارہی ہے، یہ کراچی کے خلاف بڑی سازش ہے کیونکہ شہر کی بڑی زمین پر قبضہ ہونے جارہا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ گجر نالہ، مجاہد کالونی سمیت دیگر علاقوں میں قائم مکانات کو گرا کر اب غیرقانونی گوٹھوں کو قانونی حیثیت دی جارہی ہے جبکہ شہر میں قبضہ مافیا بھی سرگرم ہے جس کے نرغے میں کاروباری افراد، بلڈرز سمیت سب ہی آچکے ہیں۔ انہوں نے اشارتاً کہا کہ قبضہ مافیا کے پیچھے پیپلزپارٹی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوٹھوں کو قانونی دینے کے خلاف ایم کیو ایم شدید احتجاج کرے گی اور اس کام کو کسی صورت مکمل نہیں ہونے دے گی۔
ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنونیئر نے کے الیکٹرک، سوئی گیس کمپنی کو بھی قبلہ درست کرنے کا کہتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کراچی والوں کو تنگ کیا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔