ایم کیوایم کا جلسہ،زبردست جوش وخروش،پرجوش نعرے،پرچموں کی بہار

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام 39 واں یوم تاسیس پر باغ جناح میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

پھر قومی ترانہ چلایا گیا، اجتماع سے ایم کیو ایم کنونیر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کیا، جلسہ گاہ ٹھاٹھیں مارتے سمندر کا منظر پیش کررہا تھا۔

پنڈال شرکا کی توجہ کا مرکز بنا رہا، 120 فٹ لمبا، 30 فٹ چوڑا اور 20 فٹ بلند اسٹیج تیار کیا گیا، خالد مقبول کی آمد پر حاضرین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر استقبال کیا، بعد ازاں گروانڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جو کافی دیر تک جاری رہا، جسے عوام و کارکنان نے دلچسپی سے دیکھا ۔

موبائل کیمروں کی مدد سے ان مناظر کو فلم بند کیا، بچے بھی آتشبازی سے لطف اندوز ہوئے۔