Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گرفتار یا قتل کیا گیا تو پورے ملک سے بھرپور رد عمل آئے گا،عمران خان | زرائع نیوز

گرفتار یا قتل کیا گیا تو پورے ملک سے بھرپور رد عمل آئے گا،عمران خان

اسلام آباد، لاہور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان سے خوفزدہ ہے۔لاہور میں انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر مجھے قتل کیا گیا یا گرفتار کیا گیا تو پورے ملک سے بھرپور رد عمل آئے گا، دوسری جانب انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشری بیگم اکیلی ہیں۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جارہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔ ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہور کا محاصرہ کسی مقدمے میں میری عدالت میں حاضری کو یقینی بنانا نہیں تھا، لاہور محاصرے کا مقصد مجھے جیل بھیجنا تھا تاکہ میں انتخابی مہم کی قیادت نہ کر سکوں۔