ضلع کشمور: سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں بجارانی اسٹاپ کے قریب ڈاکوؤں نے ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2 مسافر زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے 3 افراد کو اغواء کر لیا اور انہیں لے کر کچے کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے۔
ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ڈاکوؤں کی گرفتاری و مغویوں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقوں کو سیل کر دیا گیاہے ۔