کراچی: ایڈپلس کی جانب سے نجی ہوٹل میں سندھ پولیس کی قربانیوں اور خدمات کو سہرانے کیلئے پیس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے، خطاب میں ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ کراچی 7 سال قبل خطرناک شہروں میں پہلے نمبر پر تھا، حکومت نے آپریشن کیا اور اب 128 نمبر پر آگیا، کراچی لاوارث نہیں، آنے والا وقت اچھا ثابت ہوگا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس سوسائٹی کا حصہ ہے، سازش کے تحت کراچی کے امن کو خراب کیا جارہا، کراچی میں امن ہے، پولیس کو ٹارگٹ نہ کریں، ہمیں دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، حکومت نے ہمیں ایک ملین بجٹ دیا، میرٹ پر بھرتیاں کررہے ہیں۔
بریگیڈیئر(ر) حارث نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن ہوگا تو معیشت بہتر ہوگی، سوسائٹی کو پولیس کی مدد کرنا ہوگی، حاجی رفیق پردیسی کا کہنا تھا کہ پولیس بہتر کام کررہی ہے، پی ایس ایل بھی پولیس کی وجہ سے ہوا، یونٹی فوڈز کے سی ای او فرخ امین کا کہنا تھا کہ کراچی امن پسند شہر ہے، خامیوں کو دور کیا جارہا ہے۔
کانفرنس میں ذی گروپ کے صدر ذیشان الطاف لویا، مرزا اختیار بیگ و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر سندھ پولیس کیلئے تیار ڈاکومینٹری کی اسکریننگ بھی کی گئی۔