ٹیکنالوجی کا استعمال، پی آئی اے نے واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کروا دیا

کراچی:پی آئی اے سے سفرکرنے والوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی، قومی ایئرلائن نے واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کرا دیاہے۔
قومی ایئر لائن نے یہ اقدام ٹیکنالوجی کی مدد سے مسافروں کو سہولت اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیےکیا ہے، جس کے تحت پی آئی اے نے واٹس ایپ چیٹ بوٹ متعارف کرا دیا ہے۔
چیٹ بوٹ کی مدد سے مسافر پرواز سے قبل ٹکٹ کی تصدیق کر سکے گا، اور سیٹ سمیت دیگر معاملات کی رہنمائی بھی حاصل کی جا سکے گی۔مسافر واٹس ایپ کی مدد سے اپنی فلائٹ شیڈول اور ٹائمنگ بھی چیک کر سکیں گے۔