Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عبید عرف عبید کے ٹو کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹرجنرل سندھ و دیگر کونوٹسز |

عبید عرف عبید کے ٹو کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹرجنرل سندھ و دیگر کونوٹسز

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق مقدمے میں ایم کیوایم کے محمد عبید عرف عبید کے ٹو کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگرکو نوٹسز جاری کردیے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پولیس اہلکار کے قتل سے متعلق مقدمے میں ایم کیو ایم کے محمد عبید عرف عبید کے ٹو کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس اور پراسیکیوشن کے پاس ملزم عبید کے ٹو کیخلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں، لہذا ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے 5 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے 1998 میں سولجر بازار کے علاقے میں دلدار نامی پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد عبید عرف عبید کے ٹو کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل پر مقدمہ ری ٹرائل کے لیے اے ٹی سی کو واپس بھیج دیا تھا۔

عبید کے ٹو کو 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے 90 پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ملزم کیخلاف اے ٹی سی میں متعدد مقدمات زیر سماعت ہیں۔