کراچی : قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کے ڈی اے کیلئے چیلنج بن گیا، رینجرز اور پولیس کی مدد کے بغیر آپریشن نہیں کرسکتے، کے ڈی اے نے عدالت کے سامنے بے بسی ظاہر کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری اور ڈی جی کے ڈی اے کو تجاویز کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
ہائیکورٹ میں شہر میں تجاوزات اور زمینوں پر غیر قانونی قبضہ ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے بتائیں قبضہ مافیا سے مقابلہ کرنے کیلئے کے ڈی اے کو کیسے بااختیار بنایا جائے؟ عموماً تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے رینجرز اور پولیس کی معاونت نہیں ملتی۔ محدود اختیارات کی وجہ سے کے ڈی اے کو آپریشن میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
عدالتی احکام کی وجہ سے کچھ کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت مل جاتی ہے۔ ک
ے ڈی اے جیسے محکموں کو آپریشن کیلئے مضبوط اور بااختیار ہونا چاہئے۔ عدالت عالیہ نے شہر میں تجاوزات اور زمینوں پر غیر قانونی قبضہ ختم کرانے کیلئے بڑا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری اور ڈی جی کے ڈی اے کو خود پیش ہوکر تجاویز دینے کا حکم جاری کردیا۔