لاہور: ادکارہ ایمن نے سابق ملازم کے الزامات پر خاموشی توڑ دی اور جواب میں اسے اپنی ساکھ خراب کرنے کی کوشش قرار دیا۔
پاکستانی اداکاراؤں ایمن اور منال کے سابق ملازم علی حامد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اداکاراؤں کی جانب سے عملے کی بے عزتی اور تنخواہ نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
علی حامد نامی سوشل میڈیا صارف نے مختلف سوشل میڈیا پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ میں ایک سال سے ایمن اور منال کا ملازم ہوں لیکن بڑے نام ہونے کے باوجود انہوں نے وقت پر ادائیگی نہیں کی، تنخواہ کیلئے ملازمین کی جانب سے معاذ (ایمن منال ) کے بھائی کو میسج کیا ان کا یہی کہنا تھا وہ اگلے ہفتے تنخواہ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا، اداکارائیں اپنے ملازمین کی بے عزتی کرتی ہیں اور ان سے غلاموں جیسا سلوک کرتی ہیں،یہ میرے ایک لاکھ 80 ہزار کے مقروض ہیں۔
ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا سٹوری میں کہا گیاہے ایمن منال مشہور برانڈ ہے جو ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کے حق میں لیکن کچھ معاشی مشکلات تنخواہوں میں تاخیر کا سبب بنیں جنہیں جلد ہی حل کرلیا گیا تھا، اداکارہ ایمن اور منال اپنی برانڈکے روزانہ کے معاملات کا حصہ نہیں، یہ سب ان کے بھائی معاذ دیکھ رہے ہیں، تنخواہ کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کے ذریعے برانڈ کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، ان الزامات کا قانونی جواب دیا جائے گا۔