کراچی : خون سفید ہوگیا، بنارس میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

کراچی: معمولی رنجش قیمتی جان لے گئی، بنارس میں گھریلو تنازع پر بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق واقعہ فرنٹیئر کالونی میں پیش آیا، مقتول لعل زادہ کو بڑے بھائی گل زادہ نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔

اطلاع پر پولیس پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے وقت گھر میں دونوں بھائیوں کے علاوہ کوئی بھی موجود نہیں تھا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اورنگی میں رینجرز نے عقوبت خانے میں شہری پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان کے مطابق ملزم نے شہری پر چوری کا الزام لگاکر تشدد کیا تھا، ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔