کراچی: عثمان آباد میں ایک شخص نے مبینہ جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق پاکستان ہوٹل کے قریب واقع اپارٹمنٹ میں دو بیٹیوں کی ماں پر تیز دھار آلے سے وار کیا گیا۔
مقتولہ کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس کی شناخت 40 سالہ طاہرہ کے نام سے ہوئی ہے اور مبینہ طور پر اسے اس کے شوہر عتیق نے چاقو سے وار کیا تھا جو واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون اپنی دو بیٹیوں اور اپنی کفالت کے لیے کام کرتی اور خود کماتی تھی۔ جھگڑے کے بعد پڑوسیوں نے گھر کا جائزہ لیا تو انہوں نے دونوں لڑکیوں کے رونے کی آواز سنی۔
اپارٹمنٹ میں داخل ہونے پر، انہوں نے مقتولہ کے پیٹ میں چاقو کے زخم دیکھے۔ مقتولہ کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ان کا باپ ماں کو قتل کرنے کے بعد بھاگ گیا۔