Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
آج رمضان کا چاند نظر آنے کے کیا امکانات ہیں ! |

آج رمضان کا چاند نظر آنے کے کیا امکانات ہیں !

کراچی : محکمۂ موسمیات نے آج پشاورمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے سبب چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہورہا ہے۔

اجلاس اوقاف ہال پشاور میں بعد نماز عصر طلب کیا گیا ہے جبکہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رمضان جمعرات 23 مارچ کو ہوگی۔

متحدہ عرب امارات، قطر اور فلسطین میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔برطانیہ میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔