Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
منگھو پیر میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک |

منگھو پیر میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی غربی کے علاقے منگھو پیر میں ایک واردات کے دوران شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق منگھو پیر کے نواحی علاقے زیبو گوٹھ میں مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے 22 سالہ ملزم عزیز ولد عاشق کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے ملزم کے پکڑے جانے کی اطلاع مددگار 15 پولیس کو بھی دی۔

پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی مشتعل افراد نے ملزم کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مبینہ ملزم کی لاش بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔