Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ |

سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کر دی۔وزارت توانائی نے سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی نے ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سحر، افطار و تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی ہو گی، سحر کے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ افطار کے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہو گی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پر کنٹرول روم قائم ہوں گے۔حکام نے کہا کہ ڈویژن، سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ٹرانسفارمر خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمر اور ٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔