کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹاؤن بلاک 8 میں زمینوں پر قبضے سے متعلق درخواست پر رینجرز اور پولیس کی معاونت سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔
ہائیکورٹ میں سرجانی ٹاؤن بلاک 8 میں زمینوں پر قبضے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ قبضہ مافیا بلاک 8 میں کے ڈی اے کی زمینیں غیر قانونی طور پر فروخت کررہا ہے۔ کے ڈی اے حکام نے رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مختلف ناموں سے جعلی سوسائٹئز کے نام پر پلاٹس فروخت کیئے جارہے ہیں۔
زمینوں کی غیر قانونی فروخت کے حوالے سے اخبارات میں اشتہار شائع کردیا گیا ہے۔ نفری اور وسائل کی کمی کی وجہ سے آپریشن مکمل نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات ختم کرکے 30 مارچ کو رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے رینجرز اور پولیس کی معاونت سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔