Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ میں کورونا پھر تیزی سے سر اٹھانے لگا, ایک دن میں 64 نئے کیسز |

سندھ میں کورونا پھر تیزی سے سر اٹھانے لگا, ایک دن میں 64 نئے کیسز

کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے ،طبی ماہرین اس سے بچاؤ کے لیئے ایس او پیز اپنانے کی ہدایت کررہے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 64 کورونا کے مثبت کیسز کی تصدیق ہوگئی،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1114 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے،جس کے بعد مثبت کیسز کی شرح 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی،صوبے بھر میں کورونا کے 16 مریض زیرِ علاج ہیں،4 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 1 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہے۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ شہری ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کریں اور ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔