کراچی : پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ علیزہ شاہ بیمار ہوگئیں ۔ انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کچھ اسٹوریز پوسٹ کیں۔ ایک اسٹوری میں علیزہ شاہ نے تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بیڈ پر موجود ہیں ، ساتھ ہی اس تصویر پر انہوں نے دعا کی اپیل بھی کی۔
ایک اور اسٹوری میں انہوں نے بتایا کہ وہ فوڈ پوائیزنگ (Food poisoning) کا شکار ہوچکی ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت یابی کی دعا کے لئے بھی درخواست کی۔