لاہور،پشاور،ریاض:پاکستان میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا۔یکم رمضان المبارک 1444ہجری آج گی،پاکستان میں آج پہلاروزہ ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان سید عبدالخبیرآزاد نے باقاعدہ اعلان کردیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان سید عبدالخبیرآزاد نےپریس کانفرنس کے دوران رحیم یارخان،صوابی،مردان ،قلعہ سیف اللہ اوردیگر علاقوں میں چاندکی رویت سے آگاہ کیا۔قبل ازیں لاہور ، کراچی ،اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے تین بڑے صوبوں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں چاند نظر نہیں آیا۔لاہورمیں زونل رویت ہلال کمیٹی کوچاند نظرآنے کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی،سیکرٹری اوقاف پنجاب طاہررضابخاری نے باضابطہ آگاہ کردیا،اسلام آبادمیں موسم ابرآلودہونے کے باعث چاندنظرنہ آیا، زونل کمیٹی کراچی کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے کسی شہر سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ کوئٹہ کی زونل رویت ہلال کمیٹی کے مطابق کوئٹہ میں موسم ابر آلود رہا جس کے باعث چاند نظر نہیں آسکا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کی شاہی مسجد نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ بنگلہ دیش میں بھی چاند نظر نہ آنے پر پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا۔ دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ،انڈونیشیا ، آسٹریلیا ، تھائی لینڈ،ملائیشیا ،جاپان میں بھی آج پہلا روزہ ہوگا۔