کراچی : معروف اداکارہصبا قمراور عمران عباس کی سیریز تمہارے حسن کے نام کا آفیشیل پوسٹر جاری کردیاگیا۔
صباقمر اور عمران عباس ٹیلی وژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سیریز تمہارے حسن کے نام میں ا یک ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں۔اس کے ہدایات کارثاقب خان ہیں جو اس سے پہلے گھبرانا نہیں ہے کی ہدایات بھی دے چکے ہیں جب کہ اس سیریز کو عمیرہ احمد اور سارا قیوم نے تحریر کیا ہے۔
اس سیریز کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عمران عباس کے ساتھ دیگر فنکاروں میں سلمان شاہد، اسد صدیقی اور سدرہ نیازی شامل ہیں ۔صبا قمر اور عمران عباس کی مرکزی جوڑی نے انسٹاگرام پر شوکے آفیشیل پوسٹر جاری کردیاسیریزکی شوٹنگ کراچی اور لاہور میں کی گئی ہے ۔
اس کی کہانی سلمیٰ اور سکندر کی محبت پر مبنی ہے اور یہ ایک پوئٹک رومینٹک سیریزہے۔گرین انٹرٹینمنٹ ایک ابھرتا ہو ا پاکستانی چینل ہے جس کا افتتاح عیدالفطر پر ہوگا اور اس پرا وریجنل مواد پیش کیا جائے گا اور یہ چینل انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی پہلی قومی نمائندگی کا علمبرادر ہوگا۔