کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے لاہور سے دبئی پہنچ گئی۔
پی سی بی کے مطابق ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اپنی نجی وجوہات کی بنیاد پر ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں گئے اور اب ہیڈ کوچ عبدالرحمان بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 24 مارچ کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 26 اورتیسرا میچ 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔